Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Tuesday, May 12, 2020

ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بحال(سندھ میں کل سے نرمی ہوگی)



ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بحال(سندھ میں کل سے نرمی ہوگی)




اسلام آباد: لاک ڈائون میں نرمی کے بعد شہریوںکی بڑی تعداد سماجی فاصلے کا خیال رکھے بغیر خریداری میں مصروف ہے‘کراچی،اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، کوئٹہ، پشاور  ملک بھر میں ڈیڑھ ماہ بعد کاروباری سرگرمیاں بحال،عید کی تیاریاں شروع، سندھ میں کل سے نرمی ہوگی ،طویل عرصے بعد کاروبار بحال ہونے پر تاجر خوش ہیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ر ہا ہے .

، وزیر اعلیٰ سندھ اور پی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوروناکی صورتحال بدتر ہورہی ہے جب کہ پنجاب حکومت نے ہفتے میں 3روز مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتے سے کاروبار شروع ہوگیا اور دکانیں کھل گئیں،بازار کھلتے ہی عوام نے عید کی شاپنگ شروع کردی ہے اور بازاروں میں رش بڑھنے سے طے کردہ ضابطہ کار بھی نظرانداز کردیے گئے ہیں تاہم کراچی میں کاروبار بدستور بند ہے جس میں کل سے نر می کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث 45 روز سے نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ہفتے سے مختلف علاقوں میں کاروبار زندگی بحال ہونا شروع ہوگیا تاہم پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے جس کے باعث لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔دن کے آغاز پر بازار اور دکانیں کھل گئیں تاہم بڑے شاپنگ مالز، بڑی مارکیٹیں اور پلازے بند رہے۔ تمام کاروبار فجر سے شام 5 بجے تک کھولے جائیں گے۔ اسپتالوں میں او پی ڈیز، نادرا دفاتر سمیت ضروری خدمات کے ادارے بھی کھلے ہیں اور شاہراہوں پر ٹریفک میں بھی اضافہ ہوگیا۔انتظامیہ دکانوں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پر عزم ہیں جبکہ کاروباری مراکز میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں شہریوں کا ملا جلا ردعمل ہے۔ اہم شاہراہوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان تعینات ہیں جبکہ گشت بھی جاری ہے۔

طویل عرصے بعد کاروبار بحال ہونے پر تاجر تو خوش ہیں لیکن ساتھ میں عوام بھی سکھ کا سانس لے رہے ہیں کیونکہ ڈیڑھ ماہ کی بندش سے ضروریات زندگی کا سامان خریدنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔راولپنڈی میں بینک روڈ اورصدرکے علاقوں میں کھلی مارکیٹیں بند کرانے پر تاجروں نے احتجاج کیا جب کہ سندھ میں آج بھی کاروباربند رہے گا اور(کل)پیرسے کاروبار کھولا جائے گا۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں 3 روز مکمل لاک ڈاؤن اور 4 روز تمام دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3 روز، جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جب کہ 4 روز پیر، منگل، بدھ اور جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی، نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گے،بڑے پلازہ اور شاپنگ سینٹر ساتوں روز بند رہیں گے۔

علاوہ ازیںوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں صورتحال بدتر ہورہی ہے،سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہگزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں 5498 ٹیسٹ کیے تو ریکارڈ 20 فیصد 1080 افراد میں کورونا تشخیص ہوا، جن میں سے کراچی میں 583 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک گاؤں میں 277 کیسز مثبت آئے۔ 

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے کراچی میں مختلف دکانوں اور سبزی فروشوں کے پاس عوام کے ٹیسٹ کیے ہیں تو ان میں سے کچھ دکاندار اور وہاں پر موجود گاہک کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی صورتحال دیکھ کر شدید پریشان ہوں، کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ہم لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

ادھر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا وبا مزید پھیلے گی، لاک ڈاؤن میں نرمی کر کے کورونا کو پھیلانے کے دروازے کھولے جا رہے ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ماہرین نے پی ایم اے ہاؤس میں پریس کانفرنس کی۔

 ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی قوم اور مریضوں کے لیے سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے ضمیر کی بات ہے کہ کسی بات یا دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ صدر پی ایم اے سینٹرل ڈاکٹر اکرام نے کہا کہ ہماری نظر میں کوئی ایک بندہ بھوک کی وجہ سے نہیں مرا، پہلے بھی بتایا تھا کہ ڈبلیوایچ او نے کہا کہ لاک ڈاؤن سخت کریں، وزیر اعظم سے کہتے ہیں کہ سائنس کی دنیا کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن نرم کر رہے ہیں بلکہ دروازے کھول رہے ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی سے بیماری مزید پھیلے گی، ہم کسی بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے، ڈبلیو ایچ او کے پروٹوکول کے خلاف چلنا فائدہ مند نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مریض ایک سے دوسرے اسپتال گھوم رہے ہیں، گائیڈ لائن نہیں۔ ڈاکٹر اکرام نے بتایا کہ موجودہ صورت حال میں کورونا کا پھیلاؤ کراچی میں بڑھے گا، لاک ڈاؤن ہے لیکن کہیں بھی دیکھ لیںکوئی پابندی نظر نہیں آتی، کچھ تقسیم ہو رہا ہے تو وہاں بھی ہجوم ہیں، ہم موجودہ لاک ڈاؤن سے مطمئن نہیں، نرمی ہوگی تو نہ جانے کیا ہوگا۔ ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز 8 ہفتے سے یہی بات کہہ رہے ہیں کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ابھی عروج کی طرف جا رہا ہے، لاک ڈاؤن کھولنا خطرناک ہوگا۔

 وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے وڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہائی ڈپینڈنسی یونٹس (ایچ ڈی یو) میں بیڈز کی تعداد کم ہو رہی ہے، شہریوں کو بہر صورت احتیاط کرنی ہوگی، محکمہ صحت کی طرف سے اسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھانے اور دیگر انتظامات کا کام جاری ہے، وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،کراچی میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی قلت ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے انفیکشن ڈیزیز اسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا، انفیکشن ڈیزیز اسپتال جلد کراچی میں فعال ہوجائے گا، جس میں کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے