Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Tuesday, May 12, 2020

امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1500 سے زائد افراد ہلاک کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 78 ہزار 746 ہو گئی۔ خبر ایجنسی


امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1500 سے زائد افراد ہلاک کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 78 ہزار 746 ہو گئی۔ خبر ایجنسی





امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1500 سے زائد افراد ہلاک۔ کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 78 ہزار 746 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے باعث دنیا کی سپر پاور امریکہ باقی ممالک کے لیے خوف اور عبرت کی علامت بن کے رہ گئی ہے۔

امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں مہلک کورونا وائرس کے باعث 1568 افراد لقمہ اجل بنے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 78 ہزار 746 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 47 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جن میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں کورونا کے کل مریضوں میں سے 16 ہزار مریض اس وقت شدید بیماری کی حالت میں مبتلا ہیں۔ دوسری جانب کورونا کی تباہ کاریوں کے بعد امریکہ کے محکمہ لیبر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں صرف اپریل میں 2 کروڑ سے زائد نوکریاں ختم ہوگئیں ہیں جو گزشتہ ایک دہائی میں پیدا ہوئی تھیں۔

متفرق میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں معیشت کو غیر معمولی دھچکے سے بیروزگاری کی شرح 14.7 فیصد تک ہو گئی ہے جو مارچ میں 4.4 تھی۔ اس ساری صورت کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو یقین دہانی کروائی ہے ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ضروری سامان کی کوئی کمی نہیں ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وینٹی لیٹرز اور آکسیجن آلات کی وافر تعداد موجود ہے۔ صدر ٹرمپ نے کورونا بحران کے نتائج کا سامنا کرنے 
کے لیے امریکی زرعی شعبے کو مدد فراہم کرنے پر زور بھی دیا ہے


No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے