Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Monday, May 11, 2020

’قاتل‘ مکھیوں سے امریکا کے بعد برطانیہ اور یورپ بھی خوف زدہ


’قاتل‘ مکھیوں سے امریکا کے بعد برطانیہ اور یورپ بھی خوف زدہ




لندن: جان لیوا مکھیوں(بھِڑ) کی امریکا میں موجودگی کے بعد برطانیہ اور یورپ کے لیے بھی خطرہ کھڑا ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین حیاتیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھڑ برطانیہ اور یورپ بھی پہنچ سکتی ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا اور نہ ہی حتمی رائے قائم کی جاسکتی ہے۔
ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ بھڑ کے دیگر ممالک میں پھیلاؤ کا خطرہ تاحال
 موجود ہے۔

خیال رہے کہ بھڑ عمومی طور پر شہد کی مکھیوں کی دشمن سمجھی جاتی ہیں، ان میں اتنی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ چند منٹ کے اندر اندر مکھیوں سمیت شہد کے چھتوں کو ختم کرسکتی ہیں۔

جان لیوا مکھی کا شکار کیمرے میں قید، کمزور دل افراد نہ دیکھیں
بھڑ کے زہریلے ڈنگ سے انسانوں کی بھی اموات ہوچکی ہیں، عالمگیر وبا کے نتاظر میں بھڑ کی افزائش حکمرانوں کے لیے دوسرا بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ جبکہ امریکا نے اس کے خاتمے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔کرونا کے بعد جان لیوا مکھیوں کا خطرہ

حالیہ دنوں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پہلی بار ایشیائی بھڑ کی نئی قسم دیکھی گئی۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں ایک بھڑ نے صرف چند سیکند کے اندر چوہے کو ہلاک کردیا۔

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے