Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Wednesday, May 20, 2020

امریکا کا لاک ڈاﺅن ختم کرنے کے لیے نئی گائیڈلائنزجاری‘نیویارک کھولنے کی بھی تیاریاں شہریوں کی جانب سے معمولاتِ زندگی کی بحالی کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے.رپورٹ

امریکا کا لاک ڈاﺅن ختم کرنے کے لیے نئی گائیڈلائنزجاری‘نیویارک کھولنے کی بھی تیاریاں شہریوں کی جانب سے معمولاتِ زندگی کی بحالی کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے.رپورٹ


نیویارک وبائی امراض کی روک تھام کے امریکی ادارے (سی ڈی سی) نے معمولاتِ زندگی کو بحال کرنے کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جسے سامنے رکھ کر ریاستوں میں کاروبار اور تعلیمی ادارے کھولے جا سکیں گے. امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور نئے کیسز میں اضافے کے باوجود شہریوں کی جانب سے معمولاتِ زندگی کی بحالی کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے.

صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کاروباری سرگرمیوں کی جلد بحالی کے خواہش مند ہیں البتہ کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اہم رکن اور وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاﺅچی مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ پابندیوں میں نرمی کرنے سے وبا مزید شدت اختیار کر سکتی ہے.

سی ڈی سی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جس کی مدد سے امریکہ میں سکول، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ کا شعبہ کھولا جا سکے گا سی ڈی سی نے ان نئی گائیڈ لائنز کو ”سکس ٹریز“ کا نام دیا ہے جن کے تحت سکول، ریستوران، بارز، ماس ٹرانزٹ، چائلڈ کیئر اور دفاتر کھولے جائیں گے.

یاد رہے کہ امریکی ریاستوں میں کاروباری اور دیگر سرگرمیوں کی بحالی کے فیصلے کا اختیار متعلقہ گورنرز کے پاس ہے سی ڈی سی کے مطابق ”سکس ٹریز“کو اسی وقت ریاستوں میں کھولا جائے گا جب وہاں سماجی دوری اور تمام  حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد ممکن بنایا گیا ہو.

 سی ڈی سی کی جانب سے معمولاتِ زندگی کی بحالی کی یہ گائیڈ لائنز ایسے موقع پر سامنے آئی ہیں جب امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ملک بھر میں 14 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے سی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق کاروبار کھولنے کی صورت میں مالکان کو یہ یقینی بنانا ہو گا کہ ان کے ملازمین ماسک پہن رہے ہیں.
اسی طرح عوامی مقامات کو کھولنے کے لیے بھی شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت پر لازمی عمل کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست میں ریستوران یا بار کھولنے کا فیصلہ مقامی انتظامیہ کی مشاورت سے ہی کیا جا سکے گا اگر ریستوران اپنے ملازمین کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کو یقینی بناتے ہیں تو انہیں کھولا جا سکتا ہے. سی ڈی سی کے مطابق ان مقامات کو کھولنے سے قبل ذمہ داران کو سماجی فاصلے، صفائی ستھرائی اور ماسک پہننے جیسی ہدایات پر لازمی عمل کرنا ہو گا سی ڈی سی کا مزید کہنا ہے کہ کاروبار کی بحالی کے لیے ریاستوں کی مدد کے پیش نظر وہ ضرورت پڑنے پر مزید ہدایات جاری کریں گے.

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی امریکی ریاست نیویارک کے گورنر نے پانچ علاقوں میں کاروبار کی بحالی کا اعلان کیا ہے گورنر اینڈریو کومو نے کہا کہ وہ ریاست کے مرکزی علاقے کھولنے کے لیے تیار ہیں ان کا کہنا ہے کہ ریاست کے پانچ علاقوں میں بعض کاروبار کو کھولا جا سکے گا روزانہ کی بریفنگ کے دوران گورنر کومو نے کہا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کر چکے ہیں کہ میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے لیے تین اعشاریہ 9 ارب ڈالر کے وفاقی فنڈ کی فراہمی کا عمل تیز کیا جائے.

واضح رہے کہ نیویارک میں کورونا وائرس سے 27 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور یہ امریکہ میں کسی بھی ریاست میں ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد ہے نیویارک میں دو ماہ سے زائد عرصے سے تمام کاروبار بند اور لوگ گھروں تک محدود ہیں مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے.

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے