Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Wednesday, May 20, 2020

پاکستان کے کورونا کے1403نئے کیس سامنے آگئے مجموعی تعداد 36 ہزار 788 تک جاپہنچی‘791ہلاکتیں

پاکستان کے کورونا کے1403نئے کیس سامنے آگئے مجموعی تعداد 36 ہزار 788 تک جاپہنچی‘791ہلاکتیں



اسلام آباد دنیا بھر میں 43 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر اور 2 لاکھ 97 ہزار سے زائد اموات کا سبب بننے والا مہلک کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک ملک میں مجموعی طور پر 36 ہزار 788 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 791 اموات بھی ہوچکی ہیں سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج ابھی تک 1403 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے.

ملک میں اب تک سب سے زیادہ اموات صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 284 ہے اسی طرح سندھ میں243‘پنجاب میں223‘بلوچستان میں 30‘اسلام آباد میں06‘گلگت بلتستان میں 04 اورآزاد کشمیر میںایک ہلاکت ہوچکی ہے.

26 فروری 2020 کو پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے اب تک کے اڑھائی ماہ سے زائد کے عرصے میں کورونا وبا کے پھیلاﺅ میں وقت کے ساتھ ساتھ تیزی دیکھنے میں آئی ہے فروری کے ابتدائی 4 دن کی بات کریں تو اس میں صرف پاکستان میں 4 کیسز تھے جو بعد ازاں مارچ کے مہینے کے آخر تک 2007 تک پہنچ گئے.

ملک میں 18 مارچ کو اس وبا سے پہلی موت کی تصدیق ہوئی تھی اور 31 مارچ تک اموات کی تعداد 26 تھی ماہ اپریل کے آغاز سے کیسز میں اضافہ شروع ہوا اور 30 اپریل تک ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اسی عرصے میں اموات 385 تک پہنچ گئیں تاہم مئی کا آغاز وبا کے پھیلاﺅمیں ایک نئی لہر کے ساتھ ہوا اور رواں ماہ کے ابتدائی 13 روز یعنی (13 مئی تک) پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اسی دوران اموات 761 تک جا پہنچی.

گزشتہ روز یعنی 13 مئی کو ملک میں ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ 2468 نئے کیسز رپورٹ ہوئے آج (14 مئی) کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز، اموات اور صحت یاب ہونے والوں کی تصدیق کی گئی ہے ‘سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 758 کیسز اور 9 اموات سامنے آگئیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 408 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 758 مثبت آئے اور مجموعی کیسز کی تعداد 14099 ہوگئی.

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران مزید 9 اموات بھی ہوئیں ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان اموات کے بعد صوبے میں اموات کی مجموع تعداد 243 تک پہنچ گئی. صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 330 کیسز اور 9 اموات سامنے آگئیں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں ان نئے کیسز کے اضافے کے بعد مجموعی تعداد 13 ہزار 561 تک پہنچ گئی انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 9 اموات سے مجموعی تعداد 223 تک پہنچ گئی جبکہ 4636 افراد صحت یاب بھی ہوگئے

ادھر خیبرپختونخواہ میں 171 نئے کیسز اور 9 اموات سامنے آگئیں وزارت صحت خیبرپختونخواہ نے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 5 ہزار 423 ہوگئی یہ بھی بتایا گیا کہ صوبے میں 9 اموات کے بعد مجموعی تعداد 284 ہوگئی. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 63 نئے کیسز کا اضافہ ہوا سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں 63 نئے مریض آئے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 759 سے بڑھ کر 822 ہوگئی.

محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے 71 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 2310 ہوگئی بیان میں مزید 3 اموات کی بھی تصدیق کی گئی جس کے بعد بلوچستان میں جاں بحق مریضوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے. ادھر گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا اس حوالے سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس نے مزید 7 افراد کو متاثر کیا جس کے بعد وہاں اب تک کورونا وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 475 سے بڑھ کر 482 ہوگئی

اسی طرح وائرس سے سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں بھی مزید 3 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد آزاد کشمیر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 88 سے بڑھ کر 91 تک جا پہنچی. خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 31 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں

ملک میں 18 مارچ کو کورونا وائرس سے پہلی موت خیبرپختونخواہ میں ہوئی جس کے بعد 31 مارچ تک مجموعی اموات 26 تک پہنچیں تاہم یکم اپریل سے لے کر 30 اپریل تک مزید 359 اموات ریکارڈ کی گئیں، بعد ازاں مئی کے آغاز میں ہی ملک میں اموات کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی جو کورونا وائرس سے متعلق تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتی ہے.

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے