Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Wednesday, May 20, 2020

موبائل گیم صارفین کی تعداد رواں سال 13.3 فیصد بڑھنے،مالیاتی حجم 77.2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان

موبائل گیم صارفین کی تعداد رواں سال 13.3 فیصد بڑھنے،مالیاتی حجم 77.2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان




ماسکو دنیا بھر میں کورونا لاک ڈائون کے باوجود موبائل سے گیمز کھیلنے والے صارفین کی تعداد رواں سال 13.3 فیصد بڑھنے سے مارکیٹ کا مالیاتی حجم 77.2 ارب ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔نیوزو اینالیٹیکل ایجنسی کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں پیداواری، کاروباری، سفری اور دیگر سرگرمیاں متاثرہوئی ہیں تاہم لوگوں کے گھروں میں محصور ہونے کی وجہ سے ان میں موبائلگیمز کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کے باوجود موبائل گیم صارفین کی تعداد رواں سال 13.3 فیصد بڑھنے کا امکان ہے جس سے اس شعبے کا عالمی مارکیٹ میں حجم بھی بڑھ کر 77.2 ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال موبائل فون، کمپیوٹر اور کنسول گیمز سے ہونے والی مجموعی عالمی آمدنی 9.3 فیصد بڑھ کر 159.3 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے، اس میں موبائل صارفین کی تعداد 13.3 فیصد بڑھ کر 77.2 ارب ڈالر، کنسول گیمز سے 6.8 فیصد بڑھ کر 45.2 ارب ڈالر جبکہ کمپیوٹر سے 4.8 فیصد اضافے کے ساتھ 36.9 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے