Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Wednesday, May 20, 2020

مسجد الحرام کے داخلی راستوں پر جدید سینیٹائزر اور اسکریننگ گیٹ نصب کردیے گئے نصب کیے گئے ..

مسجد الحرام کے داخلی راستوں پر جدید سینیٹائزر اور اسکریننگ گیٹ نصب کردیے گئے نصب کیے گئے گیٹ ہر گزرنے والوں کی اسکریننگ کریں گے اور کورونا وائرس کا شکار افراد کی بروقت نشاندہی کریں گے


مکہ مکرمہ  مسجد الحرام کے داخلی راستوں پر جدید سینیٹائزر اور اسکریننگ گیٹ نصب کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی دونوں مقدس مساجد کی مسلسل صفائی اورفرض نمازوں سے خارج اوقات میں انہیں جراثیم سے پاک صاف رکھنے کی ضرورت کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مسجد الحرام کے داخلی راستوں پر جدید سینیٹائزر اور اسکریننگ گیٹ لگائے گئے ہیں جو ہر گزرنے والوں کی اسکریننگ بھی کریں گے اور کورونا وائرس کا شکار افراد کی بروقت نشاندہی کریں گے۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے آخری عشرے میں نمازیوں کے لیے حرمین شریفین کو کھولے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔

یہ جدید واک تھرو گیٹ مسجد کی انتظامیہ اور سینکڑوں کی تعداد میں کام کرنے والے خادمین کے حوالے سے نصب کیے گئے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر ایڈوانسڈ سینیٹائزنگ گیٹس کی تصاویر وائرل ہیں. جن میں دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ مقدس مساجد کی انتظامیہ نے یہ گیٹ تیار کرائے ہیں تاکہ رمضان کے آخری عشرے میں انہیں حرم مکی کے بیرونی صحنوں میں نصب کیا جاسکے. جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں جو ایڈوانسڈ سینیٹائزنگ گیٹس دکھائے جارہے ہیں یہ تجرباتی ہیں۔

مسجد الحرام کے دروازوں اور صحنوں میں ان کا تجربہ ہوگا۔ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں ان سے استفادہ کیا جا سکے گا۔' 'سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس دعوے کی کوئی حقیقت نہیں کہ یہ گیٹ رمضان کے آخری عشرے میں زائرین کے لیے نصب کیے گئے ہیں- سوشل میڈیا کا یہ دعویٰ محض افواہ ہے اس پر کان نہ دھرا جائے۔

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے