Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Monday, May 11, 2020

وزیراعظم عمران خان نے 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا


وزیراعظم عمران خان نے 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا





اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کرتے ہوئے مزید 21دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کےفیصلوں پرعملدرآمد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 16 وزارتوں کوریڈ لیٹرجاری کردیا گیا، وزیراعظم آفس نے دوسری بار وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کیا۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ کابینہ نے متعلقہ وزارتوں سےمتعلق 8 فیصلے کئے، وزارتوں نے کابینہ کے 5فیصلوں پر مقررہ وقت تک عمل نہیں کیا، 16 وزارتوں کو مزید 21دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے 21دنوں میں رپورٹ تیارکرنےکی ہدایت کی ہے ، وزیراعظم ڈلیوری یونٹ وفاقی کابینہ کورپورٹ پیش کرےگا، ریڈلیٹر پر عملدرآمد میں کوتاہی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ میں شامل ہو گی۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نےوزارتوں کی کارکردگی پررپورٹ بھی طلب کررکھی ہے، وزارتوں کوخالی آسامیوں کاڈیٹاایف پی ایس سی کو بھجوانا تھا، وزارتوں کوخالی آسامیوں کیلئے قوائدوضوابط بنانےکاحکم دیاگیاتھا اور 
ملازمین کےسنیارٹی مسائل کو حل کرنے اور وزارتوں کوافسران کی ترقی کامعاملہ نمٹانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے