Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Wednesday, May 20, 2020

آئی ایم ایف نے پاکستانی قرضوں اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کر دی آئندہ سال 2021ء سے پاکستان کے قرضوں، مہنگائی میں کمی شروع ہو جائے گی، 5 سال میں قرضے 90 فیصد سے کم ہوکر جی ڈی پی کے 73 فیصد رہ جائیں گے، عالمی مالیاتی ادارے نے رپورٹ جاری کردی

آئی ایم ایف نے پاکستانی قرضوں اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کر دی آئندہ سال 2021ء سے پاکستان کے قرضوں، مہنگائی میں کمی شروع ہو جائے گی، 5 سال میں قرضے 90 فیصد سے کم ہوکر جی ڈی پی کے 73 فیصد رہ جائیں گے، عالمی مالیاتی ادارے نے رپورٹ جاری کردی



اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل 2020) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستانی قرضوں اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کر دی ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ سال 2021ء سے پاکستان کے قرضوں، مہنگائی میں کمی شروع ہو جائے گی، 5 سال میں قرضے 90 فیصد سے کم ہوکر جی ڈی پی کے 73 فیصد رہ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021ء میں پاکستانی قرضے جی ڈی پی کے 87.8 فیصد ہوجائیں گے، مالی سال 2022ء میں قرضے جی ڈی پی کے 83.7 فیصد رہ جائیں گے، 2023ء میں قرضے مزید کم ہوکر جی ڈی پی کے 80.8 فیصد ہو جائیں گے۔
2024ء تک قرضے مزید کم ہوکر 77.4 فیصد رہ جائیں گے۔ 2025ء میں قرضے جی ڈی پی کے 73 فیصد رہ جائیں گے۔  آئی ایم ایف

کی رپورٹ کے مطابق پانچ سال کے دوران مہنگائی 10.5 فیصد سے کم ہوکر 4.8 فیصد رہ جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2021ء میں مہنگائی کم ہوکر 9 فیصد ہوجائے گی۔ سال 2022ء میں مہنگائی کم ہوکر 8 فیصد رہ جائے گی، 2023 میں مہنگائی 6.1 فیصد تک کم ہوجائے گی۔

مالی سال 2024 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 4.9 فیصد ہوجائے گی۔ 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 4.8 فیصد رہ جائے گی۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی ادارے نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 1.5 فیصد رہے گی، جس کے باعث پاکستان میں بے روزگاری اگلے دو سال مسلسل بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں رواں سال بیروزگاری 4.5 فیصد، اگلے سال 5.1 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ پاکستان میں گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح 4.1 فیصد تھی۔

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے